المیادین کے ذرائع کے مطابق، صہیونی مال بردار جہاز پر شمالی ہند کے سمندر میں حملہ کیا گیا جس سے اس میں آگ لگ گئی۔ حملے سے متعلق تفصیلات موجود نہیں کہ یہ حملہ کیسے اور کس طرف سے کیا گیا۔
اس سے قبل یمنی فوج نے غزہ کے عوام کی حمایت میں ایک صہیونی جہاز کو قبضے میں لے کر صہیونی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ ہفتے کے اوائل میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا اور جمعے کو غزہ سے درجنوں صیہونی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بدلے میں فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا تھا جو برسوں سے اس حکومت کی جیلوں میں بند تھے۔
شہاب فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر کو غزہ پر حملوں کے آغاز سے اب تک 15 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں فلسطینی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جن میں 8,176 بچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ